تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستانی سفیر احمد فاروق تھے، جب کہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ سمیت متعدد اوورسیز پاکستانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

فیسٹیول میں پیش کیے گئے پاکستانی آموں میں سندھڑی، چونسا، انور رٹول، لنگڑا، دوسہری، سرولی، سفید چونسا، کالا چونسا، فجری، طوطا پری، بہشتی، مالدہ اور دیگر معروف اقسام شامل تھیں۔ شرکاء نے پاکستانی آموں کے منفرد ذائقے، خوشبو اور اعلیٰ معیار کو بے حد سراہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق نے کہا کہ پاکستان دنیا کے بہترین آم پیدا کرنے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے اور پاکستانی آم اپنے منفرد ذائقے، خوشبو اور اعلیٰ معیار کی بدولت سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔

تقریب میں شرکاء نے مختلف اقسام کے آم چکھے اور پاکستانی زرعی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ منتظمین کے مطابق مینگو فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد سعودی مارکیٹ میں پاکستانی آموں کی مزید ترویج، برآمدات میں اضافہ اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔