تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ڈرون کہاں سے آئے تھے اور ان کا ہدف کیا تھا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں عام ڈرونز تھے جنہیں الیکٹرانک آلات کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا۔
2x drones have been shot down by the Air Defense, airspace was closed for safety purposes, now has been reopened, no loss of life, injuries or any damage has been reported.
— Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) March 13, 2026
دوسری جانب افغان طالبان کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان فورسز نے جمعہ کی شام فیض آباد کے قریب واقع اہم فوجی تنصیب ’حمزہ کیمپ‘ کو نشانہ بنایاگیا۔
افغان وزارتِ دفاع کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرونز کے ذریعے وہاں موجود کمانڈ سینٹر اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کافی نقصان ہوا۔
اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے بتایا تھا کہ جمعہ کی شام شہر کے سیکٹر آئی نائن میں ایک ڈرون گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
🚨 Two UAVs (drones) spotted in Islamabad airspace, one over Faizabad and another over I-8. Both drones have been shot down. No injuries or fatalities reported. pic.twitter.com/uPX7xfYOaF
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) March 13, 2026
ڈی ایس پی انڈسٹریل ایریا سرفراز بٹ کے مطابق ڈرون گرنے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس علاقے میں ضروری کارروائی کر رہی ہے۔ تاہم ڈرون گرنے سے ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اسی دوران اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کچھ دیر کے لیے فضائی آپریشن بھی معطل رہا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق آپریشنل وجوہات کی بنا پر کچھ وقت کے لیے فلائٹ آپریشنز میں معمولی رد و بدل کیا گیا تھا، تاہم اب ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز پاکستان میں ڈرون گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل جمعہ کی صبح افغان طالبان حکومت کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں فوجی چھاؤنی کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔





