پولیس ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں ٹریفک پولیس کے لیے نئی یونیفارم خریدی جائے گی، جبکہ وردی کی تبدیلی کے حوالے سے گزشتہ سال ہی منظوری دی گئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ سال لاہور ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرکے اہلکاروں کو نئی وردی فراہم کی گئی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سی ٹی او لاہور اطہر وحید نے ٹریفک پولیس کے لیے یونیفارم کی خریداری کی مد میں فی اہلکار 5 ہزار روپے فراہم کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کی نئی یونیفارم پر منتقلی کا عمل پہلے مرحلے میں لاہور جبکہ دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر میں مکمل کیا جانا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 12 ہزار نئی یونیفارمز کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے متوقع طور پر ٹریفک پولیس سمیت پنجاب پولیس کے دیگر یونٹس کے لیے یونیفارم کی خریداری کا پری کوالیفکیشن عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔
نئی یونیفارم کے تحت ٹریفک پولیس اہلکار گرے وردی کے بجائے سفید شرٹ اور نیوی بلیو پینٹ پہنیں گے، تاہم ایک ہی سال میں دوسری مرتبہ وردی کی تبدیلی نے اس اقدام کے حوالے سے سوالات بھی اٹھا دیے ہیں۔







