ملاقات کے دوران مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی، خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی طویل خدمات پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، استحکام اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے علاقائی امن کے فروغ کے لیے مؤثر سفارتی اقدامات کیے ہیں۔
Syed Mohsin Naqvi, Federal Minister for Interior and Narcotics Control, met with the Secretary-General of the United Nations, António Guterres, on the sidelines of the fifth United Nations Chiefs of Police Summit (UNCOPS 2026) at @UNHQ today.
— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) July 9, 2026
The meeting focused on the regional… pic.twitter.com/A7oDdsZXf5
وفاقی وزیر داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کو مؤثر بنانے کے لیے واضح مینڈیٹ اور ضروری وسائل کی فراہمی انتہائی اہم ہے تاکہ امن دستے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی امن کے فروغ میں پاکستان کے مسلسل کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی ذرائع سے امن کے قیام کے لیے پاکستان کی حالیہ کوششوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔






