وفاقی وزیر رضاحیات ہراج نے محسن نقوی کی نئے یونٹس کے حوالے سے بیان کو درست قرار دیا، ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ نئے انتظامی یونٹس بنانے سے وفاق مزید مضبوط ہوگا۔
انہوں نےکہا کہ نئے انتظامی یونٹس سےگورننس بہتر ہوگی، حالات بہتر ہوجائیں گے، محسن نقوی نے نئے یونٹس کے حوالے سے درست بات کی ہے۔
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے مزید کہا کہ نئے صوبے ضرور بنیں گے، نہ شہباز شریف کہیں جارہے ہیں اور نہ ہی محسن نقوی، نئے صوبے وزیراعظم شہباز شریف ہی بنائیں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نےکہا کہ وہ بھی وزیرداخلہ محسن نقوی سے اتفاق کرتے ہیں کہ نئے صوبے بننے چاہییں۔
انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کےقیام پرمکمل اتفاق پایا جاتا ہے، ہماری محرومیوں اورغربت کا حل نیا صوبہ ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہیے، نئےصوبے آبادی کی بنیاد پربننے چاہیے، سب سے پہلے جنوبی پنجاب ہی نیا صوبہ بنے گا۔
رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی آغا رفیع اللہ نے کہا جنوبی پنجاب صوبے کی تحریک دو تہائی اکثریت سے اسمبلی سے پاس ہوئی، اگرنئے صوبے کےلیے سنجیدہ ہیں توپنجاب میں نئےصوبے کےلیے اسمبلی سے قرارداد منظورہوچکی ہے، آئین میں واضح ہےکہ جس صوبے میں تبدیلی لانی ہے وہاں کی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے پاس کریں۔







