پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای صدر کے طیارے کو گھیرے میں لے کر فضائی سلامی پیش کی۔
دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان کے مطابق صدر متحدہ عرب امارات کے ہمراہ وزرا اور سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا طیارہ نور خان ائیر بیس پر لینڈ کر گیا
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) December 26, 2025
پاک فضائیہ کے طیاروں نے escort کیا۔۔ pic.twitter.com/XFi9FCpKgu
ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا یہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، جبکہ اس سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ترقی اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت ملنے کی امید ہے۔
دورے کے موقع پر معزز مہمان کی صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔
صدر متحدہ عرب امارات کے دورہ پاکستان کے باعث اسلام آباد میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آج چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس 26 دسمبر کو بند رہیں گی۔






