پاک بحریہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (ڈی جی پی آر) کے مطابق کارروائی گوادر کے ساحلی علاقے پِشوکان میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) کے تعاون سے کی گئی۔
Pakistan Navy on Monday said it seized drugs worth $215 million in a joint intelligence-based operation in the southwestern Balochistan province. https://t.co/qvvQRawo4O
— Arab News Pakistan (@arabnewspk) June 22, 2026
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران 1500 کلوگرام چرس اور 500 کلوگرام کرسٹل میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کی گئی، جسے بحیرۂ عرب کے راستے بین الاقوامی منڈیوں میں اسمگل کیا جانا تھا۔
پاک بحریہ کے مطابق برآمد شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کامیاب آپریشن بحری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی کا مظہر ہے، جب کہ یہ کارروائی پاکستان کی بحری حدود کو غیر قانونی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے عزم کی بھی عکاس ہے۔






