تفصیلات کے مطابق تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ نگران کابینہ مجموعی طور پر 12 وزرا اور 2 مشیروں پر مشتمل ہے، جنہیں آئندہ عام انتخابات تک انتظامی امور چلانے اور شفاف انتخابی عمل کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

حلف برداری کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نگران حکومت آئین اور قانون کے مطابق غیرجانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دے گی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق نگران کابینہ کی اولین ترجیحات میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا، روزمرہ انتظامی امور کی نگرانی اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا شامل ہے، تاکہ گلگت بلتستان میں آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔