جاں بحق ہونے والی رفعت سلطانہ، نیویارک میں ناساؤ کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹو کی ایڈوائزر اور نیویارک کے گورنر کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار بروس بلیک مین کے ایڈوائزر چودھری محمد اکرم کی سسٹر اِن لا تھیں۔
چودھری محمد اکرم کے مطابق جمعہ کی شام رفعت سلطانہ کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، جس کے بعد انہیں گجرات شہر کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: چشتیاں میں غیرت کے نام پر بیٹی کو بجلی کے جھٹکے دے کر قتل کردیا گیا
لواحقین کا کہنا ہے کہ انجیوگرافی سمیت دیگر طبی مراحل کے دوران مریضہ کی حالت مزید بگڑ گئی۔ بعد ازاں ڈاکٹرز نے انہیں لاہور منتقل کرنے کا مشورہ دیا، تاہم حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث رفعت سلطانہ کو اسی ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
چودھری محمد اکرم کے مطابق انہوں نے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو سے رابطہ کرکے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، تاہم انہیں تسلی بخش جواب نہیں ملا۔
انہوں نے پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کرکے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ مریضہ کی ہلاکت کے معاملے کی مکمل اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ باراتیوں سے بھرا رکشہ بے قابو ہو کر مظفرگڑھ کینال میں جا گرا، متعدد لوگ جان کی بازی ہار گئے
چودھری محمد اکرم کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات میں طبی غفلت ثابت ہو تو ذمہ دار ڈاکٹرز یا متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ مریضہ کی ہلاکت میں طبی غفلت کے الزامات کی تاحال آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی، جب کہ واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کے بعد ہی ذمہ داری کا تعین ممکن ہوگا۔







