فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی صدر سے ملاقات، خطے میں امن و استحکام کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی امن، استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال، امن کے فروغ اور خطے میں استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی صدر نے خطے میں مکالمے، کشیدگی میں کمی اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔
Iranian President Dr. Masoud Pezeshkian lauds Pakistan s efforts for peace and regional stability during a meeting with Field Marshal Asim Munir. President Pezeshkian praised Pakistan s constructive role in promoting dialogue and de-escalation, while both sides reaffirmed their… pic.twitter.com/iR9tnzaasU
— Pakistan TV (@PakTVGlobal) June 23, 2026
انہوں نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل اور مختلف فریقوں کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لیے باہمی تعاون مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔






