رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کثیرالجہتی خارجہ پالیسی (ملٹی الائنمنٹ) میں مہارت رکھنے والی عالمی شخصیات میں شامل ہیں اور وہ اُن رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں جو بڑی طاقتوں کے درمیان توازن قائم رکھنے میں کامیاب رہے۔
فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاور ممالک کے لیے نئے مگر پیچیدہ چیلنجز پیدا کر دیے ہیں، تاہم پاکستان کی قیادت نے اس صورتحال میں دانشمندانہ سفارتکاری کا مظاہرہ کیا۔
جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے ساتھ بیک وقت مؤثر روابط برقرار رکھے، جس سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو نئی جہت ملی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سب سے بہتر ہم آہنگی قائم کرنے کا اعزاز بھی پاکستان کے عسکری سربراہ کو حاصل ہوا۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق بروقت سفارتی رویے اور متوازن حکمتِ عملی نے پاکستان کو علاقائی اور عالمی سطح پر فائدہ پہنچایا، جبکہ بھارت بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے طرزِ عمل سے ہم آہنگ ہونے میں ناکام رہا، جس کے باعث اسے مڈل پاور سفارتکاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔
برطانوی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو مڈل پاورز کے لیے ایک کامیاب سفارتی ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی سیاست میں اپنی اہمیت مؤثر انداز میں منوائی ہے۔






