وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وفد سے ملاقات کی، جس میں ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی شریک ہوئے۔

پاکستانی اور ایرانی وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے، جہاں دوطرفہ امور اور مذاکراتی عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ملاقات کی۔

امریکی وفد میں جیرڈ کشنر اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شامل تھے، جنہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعتراف کیا۔ اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پُرجوش انداز میں کہا کہ وہ پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔