الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق 45 انتخابی حلقوں میں 852 امیدوار میدان میں ہیں، جب کہ 320 سے زائد امیدوار دستبردار ہو چکے ہیں۔
فہرست کے مطابق سب سے زیادہ امیدوار کوٹلی کے 6 حلقوں سے ہیں، جہاں 135 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، جب کہ مظفرآباد کے 5 حلقوں سے 126 اور پونچھ و سدھنوتی کے 7 حلقوں سے بھی 126 امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور کے 4 حلقوں سے 98، باغ و حویلی کے 4 حلقوں سے 83، بھمبر کے 3 حلقوں سے 63، نیلم کے 2 حلقوں سے 51 اور جہلم ویلی سے 34 امیدوار قسمت آزمائیں گے۔
اسی طرح مہاجرین کی 12 نشستوں پر 126 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں، جبکہ آزاد امیدواروں کو بھی جلد انتخابی نشانات جاری کر دیے جائیں گے۔





