محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، جب کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم رہے گا، تاہم دوپہر کے بعد مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، نوشہرہ، صوابی، بنوں، ہنگو، ٹانک، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش متوقع ہے۔
اسی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور قصور میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل شام اور رات کے دوران ساہیوال، نورپور تھل، بھکر، لیہ، میانوالی، پاکپتن، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں چند مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جب کہ عمرکوٹ، اسلام کوٹ، تھرپارکر، قمبر شہدادکوٹ، دادو اور گردونواح میں بارش متوقع ہے۔





