پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل گریجویٹس پاکستان میں پریکٹس کے اہل نہیں ہوں گے اور ایسے طلبہ پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن حاصل نہیں کر سکیں گے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ افغان میڈیکل ادارے ایجوکیشن کمیشن فار فارن میڈیکل گریجویٹس کی تسلیم شدہ فہرست میں شامل نہیں ہیں، لہٰذا افغانستان سے فارغ‌التحصیل طلبہ پاکستانی نیشنل رجسٹریشن امتحان میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق افغانستان کے اداروں میں داخلہ لینے سے قبل طلبہ ای سی ایف ایم جی کی منظوری لازمی چیک کریں۔