سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران وزیراعلیٰ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے وارنٹ جاری کیے اور متعلقہ حکام کو انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
عدالت کی جانب سے پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔






