اعلان کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام، بروز 25 اور 26 جون، ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس دوران وفاقی اور صوبائی سطح کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ یومِ عاشورہ کے سلسلے میں مختلف شہروں میں مجالس اور جلوسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
دوسری جانب سندھ حکومت نے بھی 9 اور 10 محرم الحرام کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اور 26 جون کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی اسلام کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کی یاد میں یومِ عاشورہ عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔
مزید پڑھیں:برگن سٹاخ: مذاکرات سے قبل وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی و امریکی وفود سے ملاقات
محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے پیشِ نظر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔






