تقریب کے دوران روایتی رسومات ادا کی گئیں اور خوشی سے بھرپور لمحات دیکھنے کو ملے، جو اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ جوڑے نے اس خاص موقع کو اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ سادہ مگر خوشگوار انداز میں منایا۔

منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں اور صارفین کی جانب سے طلحہ انجم اور زوئیہ کریم کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ شوبز شخصیات نے بھی جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

طلحہ انجم نے اس موقع پر دونوں خاندانوں اور دوستوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس نئے سفر کے آغاز پر بے حد خوش ہیں۔