حال ہی میں فلم کے ڈائریکٹر عبدالولی بلوچ نے جیو ڈیجیٹل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے مستقبل کے منصوبوں پر گفتگو کی۔ ان سے پوچھا گیا کہ وہ کراچی سے متعلق اگلی فلم کس شخصیت پر بنانا چاہیں گے؟
اس سوال کے جواب میں ولی بلوچ نے کہا کہ وہ صدر آصف علی زرداری کی زندگی پر فلم بنانے کے خواہش مند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں صدر زرداری جیسی منفرد شخصیت نہیں دیکھی، اسی لیے ان کی زندگی فلم کا موضوع بن سکتی ہے۔
صدر زرداری پر فلم بنانےکا ارادہ ہے، ان جیسی شخصیت نہیں دیکھی: ڈائریکٹر ولی بلوچ https://t.co/KxP67QMQGe
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) December 29, 2025
یہ پوچھے جانے پر کہ صدر زرداری کا کردار کون سا اداکار نبھا سکتا ہے؟ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ فی الحال وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے، تاہم مشابہت کی بنیاد پر شاید شبیر جان یہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شبیر جان ایک باصلاحیت فنکار ہیں اور کردار خوبی سے نبھا سکتے ہیں، لیکن وہ یہ فیصلہ ناظرین پر چھوڑتے ہیں۔






