تقریب میں پاکستانی ڈیزائنرز ماہین خان، معظّم عباسی، عائشہ طارق، رضوان اللہ اور زین ہاشمی نے اپنے خصوصی کلیکشن پیش کیے، جو پاکستانی اور چینی فیشن کے حسین ملاپ کی نمائندگی کرتے تھے۔
ماڈلز نے روایتی اجرک کے نقوش اور پھولوں کے ڈیزائن سے مزین ملبوسات زیب تن کیے، جنہوں نے دونوں ثقافتوں کے رنگوں کو خوبصورتی سے اُجاگر کیا۔
چین میں مقیم پاکستانی ڈیزائنر عقیل چوہدری نے اپنے زیورات کا کلیکشن پیش کیا، جب کہ معروف چینی ڈیزائنر لیانگ سُو یون کے تخلیقی ملبوسات نے فیشن شو کو مزید رنگین بنا دیا۔
Photo Gallery📸 - Sharing stunning glimpses from the maiden 🇵🇰🇨🇳 Fashion Show at the iconic Great Wall 🇨🇳 — where tradition met style! Organized by the Pakistan Embassy Beijing & CICCC, the event brought together top designers from both nations to celebrate 60 years of friendship… pic.twitter.com/euXBmycs0o
— Dosti Park (@Dostipark) October 20, 2025
تقریب میں چین کے اعلیٰ سرکاری حکام، سفارت کار، میڈیا نمائندگان اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم بادالنگ دیوارِ چین فیشن شو کے لیے ایک شاندار مقام ہے، جو شاہراہِ ریشم کے تاریخی تعلق کو جدید انداز میں منانے کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ موقع اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ رواں سال پاکستان کے سابق صدر ایوب خان کے دیوارِ چین کے بادالنگ حصے کے تاریخی دورے کی 60ویں سالگرہ ہے، جو کسی پاکستانی رہنما کا پہلا دورہ تھا۔
سفیر خلیل ہاشمی نے مزید کہا کہ یہ فیشن شو تخلیقی امتزاج، تجارتی وژن اور پاکستانی فیشن کی طاقت کا مظہر ہے، جو پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی و تجارتی تعلقات کے نئے در وا کر رہا ہے۔
Today, the Great Wall dazzled with second leg of the maiden 🇵🇰 🇨🇳 Fashion Show: “Silk Road Elegance: Two Nations, One Runway”. It was attended by senior Chinese officials, members of the Diplomatic Corps, media, businessmen and members of Pakistani community. Thousands of people… pic.twitter.com/VzH7wjlIJh
— Khalil Hashmi (@KhalilHashmi) October 19, 2025
چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے چیئرمین لونگ یوشیانگ نے اس موقع پر کہا کہ یہ فیشن شو چین اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعاون اور ہمہ موسمی اسٹریٹیجک شراکت داری کو عوامی سطح پر مزید مضبوط بنانے کی بہترین مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی گہری تہذیبی وراثت اور خوبصورت زندگی کے مشترکہ خواب اب فیشن کی زبان میں ایک نئی شکل اختیار کر رہے ہیں۔
لونگ یوشیانگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے ڈیزائنرز روایتی جمالیات کو جدید انداز میں پیش کر کے فیشن کی دنیا میں نئی توانائی اور جدت پیدا کریں گے۔







