تفصیلات کے مطابق شہید پولیس کانسٹیبل اقبال بھٹی کی بیٹی فوزیہ کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پولیس نے خصوصی انتظامات کیے۔ بارات کو پولیس پروٹوکول کے ساتھ میرج ہال تک پہنچایا گیا، جب کہ دلہن کے استقبال کے لیے لیڈی کانسٹیبلز نے پھول نچھاور کیے اور خوشی کے اس موقع کو یادگار بنا دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس مظفرگڑھ کی میزبانی میں شہید کانسٹیبل اقبال بھٹی کی بیٹی کی شادی 👏 pic.twitter.com/J1Cj7eHAuT
— Danyal Shah🇵🇰 (@DanyalShah_17) December 21, 2025
اس موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں نے نہ صرف سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے بلکہ شادی کے انتظامات میں بھی بھرپور تعاون کیا، جس پر اہلِ خانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں نے بھی پولیس کے اس اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کی خوبصورت مثال قرار دیا۔
واضح رہے کہ پولیس کانسٹیبل اقبال بھٹی مظفر گڑھ میں ایک پولیس مقابلے کے دوران جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔
ان کی شہادت کے بعد پولیس کی جانب سے بیٹی کی شادی میں یہ خصوصی شرکت اور انتظامات شہید کے لیے احترام اور اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا مظہر بنے۔






