میرا دل یہ پکارے آ جا گانے پر ڈانس کی وجہ سے شہرت پانے والی عائشہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے دلچسپ اور کم معلوم پہلو عوام کے ساتھ شیئر کیے۔
عائشہ کی اپنی سہیلی کی شادی میں کی گئی پرفارمنس نے انہیں انٹرنیٹ سینسیشن بنا دیا تھا، جسے مادھوری ڈکشٹ سمیت متعدد شوبز شخصیات نے بھی ری کریئیٹ کیا۔
وائرل ویڈیو کے بعد عائشہ نے ماڈلنگ اور سوشل میڈیا پر سرگرمیاں بڑھا دیں اور اب وہ شوبز انڈسٹری میں باضابطہ قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عائشہ اظہر نے بتایا کہ اگرچہ وہ میٹرک مکمل کر چکی ہیں، تاہم انہیں تعلیم میں ہمیشہ مشکلات کا سامنا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اسکول میں مشکل سے پاس ہوتی تھی، حتیٰ کہ میٹرک میں تین بار فیل ہوئی۔ آخرکار سہیلیوں کے زور اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے اسکول جاتی رہی اور پاس ہو گئی۔ پڑھائی میں تیز نہیں تھی، اسی لیے اب ماڈلنگ میں کیریئر بنانا چاہتی ہوں۔
عائشہ کا کہنا ہے کہ وہ تعلیمی مقابلے میں آگے نہ بڑھ سکیں، مگر اپنی صلاحیتوں اور کریٹیویٹی کے ذریعے سوشل میڈیا پر اپنا مقام بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔






