شوبز ویب سائٹ بولی وڈ شادیز کے مطابق کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے تازہ ٹاک شو میں جھانوی کپور کی سرجری اور میک اپ پروسیجرز پر بات کی گئی اور بتایا گیا کہ اداکارہ نے بفیلو پلاسٹی بھی کرا رکھی ہے۔
اداکارہ نے خود سے متعلق دعوے کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وضاحتی بیان جاری کیا، جس میں انہون نے ٹاک شو میں کیے گئے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا، تاہم ساتھ ہی بعض پلاسٹک سرجریز اور میک اپ پروسیجرز کروانے کا اعتراف کیا۔
جھانوی کپور نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ میں نے بفیلو پلاسٹی کرائی ہے لیکن یہ بالکل جھوٹ ہے، میں نے ایسا نہیں کروایا۔
اداکارہ نے لکھا کہ کچھ لوگ خود کو ڈاکٹر کہہ کر دوسروں کے چہرے کا جائزہ لیتے ہیں جو غلط ہے اور وہ غلط باتیں اور مشورے بھی دیتے ہیں، جس کے سماج پر برے اثر پڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی نوجوان لڑکی ایسی ویڈیو دیکھ کر سرجری کروا لے اور کچھ غلط ہو جائے تو یہ اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ اس لیے ایسے موضوعات پر اس طرح کی گفتگو نہیں کی جانی چاہیے۔
جھانوی کپور نے نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کچھ سرجری ضرور کرائی ہے لیکن وہ سنجیدگی، احتیاط اور درست طریقے سے کی گئیں۔
اننہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے جسم کے کس حصے کی کس طرح کی سرجری کرائی لیکن اعتراف کیا کہ انہوں نے والدہ آنجھانی سری دیوی کی نگرانی میں پلاسٹک سرجری اور میک اپ پروسیجرز کروائے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ پلاسٹک سرجری اور میک اپ پروسیجر سے متعلق کھل کر بات کرنا چاہتی ہیں تاکہ لوگ ’کمال کی خوبصورتی‘ کے جھوٹے معیار سے محفوظ رہیں۔
واضح رہےکہ بفیلو پلاسٹی چہرے کی سرجری ہے جس میں ناک اور اوپر والے ہونٹ کے درمیان فاصلہ کم کیا جاتا ہے، جس سےہونٹ موٹے اور جوان نظر آتے ہیں، ڈھلتی عمر کے ساتھ ہونٹ پتلے یا نرم نہیں ہوتے۔
عام طور پر عمر بڑھنے سے ہونٹ پتلے ہو جاتے ہیں لیکن اس سرجری سے وہ دوبارہ بھرپور نظر آتے ہیں، اسے بل ہارن لپ لفٹ بھی کہا جاتا ہے، یہ لپ فلرز پروسیجر سے مختلف ہے۔
اس سرجری کے دوران گالوں اور چہرے کے خدوخال پر بھی مہارت سے کام کیا جاتا ہے اور چہرے کو پرکشش بنایا جاتا ہے۔







