کرسمس سجاوٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک خصوصی ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لبرٹی چوک پر نصب کرسمس ٹری کو محبت، تنوع اور شمولیت کی علامت قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پنجاب میں اقلیتیں نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ انہیں قدر و احترام کے ساتھ معاشرتی ڈھانچے کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔
A 42-foot-tall Christmas tree 🎄 has been installed at Liberty Chowk, Lahore, as a powerful gesture of love, plurality, and inclusion. It reflects the message that minorities are not only safe in Punjab but are also valued, respected, and an integral part of the social fabric. pic.twitter.com/6P6OjgEgWJ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 23, 2025
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور یہ سجاوٹ اسی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سب کا ہے اور یہاں ہر مذہب، ہر ثقافت اور ہر شہری کو برابر کا احترام حاصل ہے۔
دوسری جانب عوامی حلقے اور سوشل میڈیا صارفین بھی لبرٹی چوک کی اس منفرد اور خوبصورت سجاوٹ کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ یہ نہ صرف مسیحی برادری کے لیے حوصلہ افزا قدم ہے بلکہ پاکستان کے مثبت، پرامن اور ہم آہنگ معاشرتی چہرے کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کرتا ہے۔






