دلچسپ بات یہ ہے کہ علیحدگی کے دوران بھی وہ ایک ساتھ کام کر رہے تھے، جینیفر Kiss of the Spider Woman کی فلمی ایڈاپٹیشن میں مرکزی کردار ادا کر رہی تھیں جبکہ بین ایفلیک اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر تھے۔

ایک انٹرویو میں جینیفر کا کہنا تھا کہ سیٹ پر ہر لمحہ شاندار تھا، یہ میرے کیریئر کا بہترین کردار تھا، لیکن گھر لوٹتے ہی سب کچھ بکھر جاتا، میں بار بار ٹالتی رہی کہ رشتے کو کیسے سنبھالوں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ایک ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا تو جینیفر نے بین ایفلیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بین کے بغیر ممکن ہی نہ تھی، میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ کردار کرنے کا موقع دیا، یہی کردار میری زندگی کے مشکل وقت سے گزرنے میں میری مدد بنا۔

مزید برآں، جینیفر نے حیران کن انکشاف کیا کہ طلاق میری زندگی کا بہترین فیصلہ ثابت ہوئی۔ میں مزید باشعور اور مضبوط ہوئی، اس نے مجھے وہ شخص بنایا جس کی مجھے ضرورت تھی۔

دوسری جانب بین ایفلیک نے ایک انٹرویو میں طلاق کو ’شرمندہ کن‘ قرار دیا، تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی علیحدگی کے پیچھے کوئی اسکینڈل یا منفی وجہ نہیں تھی، بلکہ وہ دونوں اپنی زندگیوں کو عام انسانوں کی طرح سمجھنے اور گزارنے کی کوشش کر رہے تھے۔