وائرل ویڈیو میں ہریتک اپنے بیٹوں، گرل فرینڈ صبا آزاد اور دیگر خاندانی افراد کے ساتھ سکھبیر سنگھ کے مقبول گانے عشق تیرا تڑپاوے پر زبردست رقص کرتے نظر آتے ہیں۔ خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں یہ تقریب خوشیوں اور رنگینیوں سے بھرپور دکھائی دیتی ہے۔
ویڈیو میں ہریتک نے بلیک آؤٹ فٹ جب کہ ان کے بیٹوں نے اسٹائلش لباس پہن رکھا تھا، جس پر مداحوں نے دل کھول کر تعریف کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے جوش بھرے تبصروں میں کہا کہ ہریتک روشن کے بچوں نے وہ تمام خوبیاں ورثے میں پائی ہیں جو ان کے والد میں ہیں۔
ایک مداح نے لکھاکہ 25 سال سے جب بھی ہریتک کو ڈانس کرتے دیکھوں، خوشی کا وہی احساس ہوتا ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ روشن برادران نہ صرف ڈانس کرتے ہیں، بلکہ اسٹیج کو آگ لگا دیتے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین نے ہریتک کے بیٹوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل کے ہیرو قرار دیا ہے۔






