مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون شاہد نے بتایا کہ ان کے سسرال والے پشتون ہیں اور ثقافتی فرق کی وجہ سے نکاح کے وقت طویل بحث ہوئی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے نکاح نامے میں وہی حقِ مہر لکھوایا تھا جو عام طور پر پنجابی خاندانوں میں رکھا جاتا ہے، مگر اُس وقت انہیں پہلی بار اندازہ ہوا کہ صوبوں کے لحاظ سے حقِ مہر میں بھی فرق ہوتا ہے۔

ہارون شاہد نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس وقت تو سب کو تھوڑا برا لگا، مگر اب وہ موقع ان کے لیے ایک یادگار واقعہ بن چکا ہے۔

اپنے بیٹے کی پیدائش سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ لمحہ ان کے لیے انتہائی جذباتی تھا کیونکہ طویل عرصے بعد خاندان میں کسی بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس پر ان کی والدہ خوشی کے آنسو روک نہ سکیں۔

انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اُس موقع پر ہسپتال کی ایک نرس انہیں پہچان گئی اور بار بار تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر اصرار کرتی رہی، حالانکہ وہ اُس وقت صرف اپنی فیملی کے ساتھ لمحہ گزارنا چاہتے تھے۔

اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ نرس کی حرکتوں نے اس جذباتی موقع کو تھوڑا شرمندہ بنا دیا۔