اس بار شو میں نئے ججز کا پینل شامل ہے، جن میں معروف شیف استاد سعادت صدیقی، بیکنگ ماہر مہوش عزیز اور اجزاء کے ماہر شیف اسد مونگا شامل ہیں۔
ماسٹر شیف پاکستان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ یہ شو ملک کے بہترین گھریلو باورچیوں کو مہارت، جذبے اور ذائقے کی جنگ میں یکجا کرے گا،یہ صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ دباؤ میں جذبے کا اظہار ہے۔
ماسٹر شیف پاکستان کا مقصد کھانا پکانے کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور پاکستانی کھانوں کی ثقافت و ورثے کا جشن منانا ہے۔ شو خواہشمند شیفس کو نہ صرف پہچان بلکہ رہنمائی اور سیکھنے کا ایک قیمتی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
شو کے آڈیشن اور رجسٹریشن 2025 کے وسط میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں منعقد ہوئے، جنہیں ملک بھر کے باصلاحیت ہوم شیفس کی جانب سے زبردست ردعمل ملا۔
یاد رہے کہ ماسٹر شیف پاکستان کا پہلا سیزن 3 مئی 2014 کو اردو 1 پر نشر ہوا تھا، جس میں 100 مدمقابل شامل تھے۔ شو پیراگون پروڈکشنز نے تیار کیا تھا اور اسے بین الاقوامی ماسٹر شیف فارمیٹ کے تحت پیش کیا گیا تھا۔
پہلے سیزن کے ججز شیف ذاکر قریشی، شیف محبوب خان اور شیف خرم اعوان تھے۔ یہ سیزن 27 جولائی 2014 کو اختتام پذیر ہوا، جہاں عمارہ نعمان نے ٹائٹل اور نقد انعام اپنے نام کیا۔
نیا سیزن پکسل انٹرٹینمنٹ نے تیار کیا ہے، جو کنور، ویم پاکستان اور نیسلے ایوری ڈے کی معاونت سے پیش کیا جا رہا ہے۔
شو کے اسپانسرز میں والز، کشمیر کوکنگ آئل اور لازیزا شامل ہیں، جب کہ اسے سبروسو نے پیش کیا ہے۔
اس کا آفیشل پینٹری پارٹنر امتیاز اور آفیشل اپلائنس پارٹنر ڈاؤلینس ہے۔
ماسٹر شیف پاکستان کا نیا سیزن ہر جمعے کی رات ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، جب کہ ناظرین اسے یوٹیوب پر آن لائن بھی دیکھ سکیں گے۔







