رپورٹس کے مطابق یہ مجسمہ منگل 10 مارچ کو واشنگٹن کے معروف مقام نیشنل مال پر نصب کیا گیا۔ اس میں دونوں شخصیات کو فلم ٹائٹینک کے کردار جیک اور روز کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جو فلم کے ایک مشہور منظر کی یاد دلاتا ہے جس میں دونوں کردار جہاز کے اگلے حصے پر کھڑے ہوتے ہیں۔
A new statue of President Trump and convicted sex offender Jeffrey Epstein has popped up again on the National Mall in Washington, D.C.
— The Washington Post (@washingtonpost) March 10, 2026
Titled “The King of the World,” the monument draws inspiration from Jack and Rose in “Titanic.” pic.twitter.com/MlL6leXBCt
1997 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی ہدایت کاری جیمز کیمرون نے کی تھی، جب کہ کردار جیک کو اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے نبھایا تھا۔ فلم کے اس منظر میں جیک جہاز کے اگلے حصے پر کھڑے ہو کر بلند آواز میں کہتا ہے کہ میں دنیا کا بادشاہ ہوں۔
نئے نصب کیے گئے اس مجسمے کو کنگ آف دی ورلڈ کا عنوان دیا گیا ہے۔ مجسمے کے ساتھ نصب تختی پر ایک طنزیہ پیغام بھی درج ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیسے فلم میں جیک اور روز کی محبت کی کہانی پرتعیش سفر، ہنگامہ خیز پارٹیوں اور خفیہ خاکوں سے جڑی تھی، ویسے ہی یہ یادگار ڈونلڈ ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کے درمیان تعلق کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
اس تنصیب کے پیچھے کام کرنے والی تنظیم سیکرٹ ہینڈ شیک نے مقامی ٹی وی چینل ڈبلیو یو ایس اے نائن کو بتایا کہ مجسمے کے قریب اس تعلق کی یاد میں 10 بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ تنظیم کے مطابق یہ اقدام طنزیہ انداز میں کیا گیا ہے۔
تنظیم کا کہنا تھا کہ 2026 صدر ٹرمپ کے لیے ایک نمایاں سال رہا ہے کیونکہ انہوں نے واشنگٹن میں متعدد وفاقی عمارتوں پر اپنی تصاویر کے بڑے بینرز لگوائے ہیں، لہٰذا ہم بھی ان کے اس مشن میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔
منتظمین کے مطابق یہ مجسمہ 13 مارچ تک وہاں نصب رہے گا۔
واضح رہے کہ یہی تنظیم گزشتہ برس بھی اسی مقام پر ایک اور مجسمہ نصب کر چکی ہے جس میں ٹرمپ اور ایپسٹین کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ناچتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ تاہم اسے بعد ازاں یونائیٹڈ اسٹیٹس پارک پولیس نے ہٹا دیا تھا۔ اس مجسمے کا عنوان بہترین دوست ہمیشہ کے لیے رکھا گیا تھا اور اس کی تختی پر لکھا تھا کہ یہ دوستی کے مہینے کے اعزاز میں نصب کیا گیا ہے۔
رواں سال کے آغاز میں اسی تنظیم نے ایک اور متنازع اقدام کے طور پر ایک 10 فٹ لمبا سالگرہ کارڈ بھی پیش کیا، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ ٹرمپ نے ایپسٹین کو بھیجا تھا۔
A pop-up statue showing US President Donald Trump holding hands with convicted sex offender Jeffrey Epstein has appeared near the US Capitol on Tuesday.
— Al Jazeera English (@AJEnglish) September 24, 2025
The anonymous installation, titled “Best Friends Forever”, comes amid ongoing scrutiny of Trump’s alleged ties to Epstein. pic.twitter.com/EY1u0zzmSV
یہ کارڈ پہلی بار جولائی 2025 میں منظر عام پر آیا جب امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے مبینہ طور پر یہ پیغام 2003 میں ایپسٹین کی 50 ویں سالگرہ پر دیا تھا۔
بعد ازاں ٹرمپ نے اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس خط اور اس سے منسوب تصویر سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے اسے جعلی کہانی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نہ تو ایسا کوئی خط لکھا اور نہ ہی ایسی کوئی تصویر بنائی۔
بعد ازاں ٹرمپ نے اخبار اور اس کے مالکان کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 10 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس معاملے پر قانونی کارروائی تاحال جاری ہے۔






