سمٹ میں تعلیم کی اہمیت، جونئیر جناح ٹرسٹ کے مقاصد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا، ماہرین نے بتایا کہ اس وقت پاکستان بھر میں 26 ملین بچے سکول سے باہرہیں، پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جس کے بچے سکول نہیں جاتے۔ 

 

سمٹ میں ڈائریکٹر جونئیر جناح ٹرسٹ محم الخیام، روٹس ملینیم ایجوکیشن گروپ سے عظمٰی حیات، گیلپ  پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال اعجاز گیلانی، حنان علی عباسی، صدر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان محمد بلال عزیز، سید امتیاز علی رضوی، امینہ صائم، عائشہ وحید و دیگر نے شرکت کی۔

 ماہرین تعلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آؤٹ آف سکول بچوں کے مسئلہ سنگین ہے، یہ مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔


تقریب میں میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو ایوارڈز سے نواز گیا، لاہور سے پاکستان میٹرز کے ایڈیٹراظہر تھراج، ایک نیوز کے سینئر پروڈیوسر سید امجد حسین بخاری، اردو نیوز کے نامہ نگار ادیب یوسفزئی، ڈیلی پاکستان کے نیوز ایڈیٹر سرفراز راجہ، سما ٹی وی کے فرحان ملک اور باغی ٹی وی کے ممتاز اعوان کو خصوصی طورپر’ Media Appreciation Award  سے نوازا گیا۔