صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عارفہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے علمی اور ادبی حلقوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے اپنی زندگی علم، تحقیق اور خدمتِ انسانیت کے لیے وقف کی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عارفہ زہرا اردو ادب اور زبان میں اپنی گہری علمیت کے باعث معروف تھیں اور 50 سال سے زائد عرصے تک تدریس کے شعبے سے وابستہ رہیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا معروف ماہرِ تعلیم، دانشور اور ادیبہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار۔
— PPP (@MediaCellPPP) November 10, 2025
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات پاکستان کے علمی و ادبی حلقوں کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے: صدر زرداری
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا نے اپنی زندگی علم، تحقیق…
واضح رہے کہ ڈاکٹر عارفہ نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن (این سی ایس ڈبلیو) کی رکن بھی رہیں اور 2006 میں اس کی چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ لاہور میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر عارفہ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (بی اے آنرز)، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (ایم اے اردو)، یونیورسٹی آف ہوائی، مانووا (ایم اے ایشیائی مطالعات اور پی ایچ ڈی تاریخ) کی تعلیم حاصل کی۔
اپنی تدریسی خدمات کے دوران وہ ایل سی ڈبلیو یو میں استاد اور پرنسپل، لمز، نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے)، اسکول آف پبلک پالیسی حکومت پاکستان اور فارمین کرسچن کالج لاہور میں پروفیسر رہیں۔ گزشتہ سال صحت کے مسائل کے باعث انہوں نے تدریسی فرائض سے استعفیٰ دے دیا تھا۔







