میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیشا پٹانی بھی اس فلم میں عمران ہاشمی کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی اور دونوں اپنی جاندار اداکاری سے پردۂ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
فلم ’آوارپن ٹو‘، فلم ’آوارپن‘ کا سیکوئل ہے، جو گزشتہ دنوں 3 اپریل کی ممکنہ ریلیز کی خبروں کے باعث آن لائن ٹرینڈ کرتی رہی، تاہم اس وقت فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔ اب فلم کی نئی ریلیز تاریخ کی باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے۔
#EmraanHashmi Starrer #Awarapan2 Is Eyeing August 15 Release Date! All Set To Clash With #SunnyDeol Starrer #Lahore1947 On Independence Day 🚨 pic.twitter.com/44uP2B0bGF
— FilmiFever (@FilmiFever) April 4, 2026
ذرائع کے مطابق آوارپن ٹو عمران ہاشمی اور دیشا پٹانی کے ساتھ ایک گہری رومانوی اور میوزیکل کہانی پر مبنی ہے۔ فلم ساز مختلف ریلیز تاریخوں پر غور کر رہے تھے، تاہم بالآخر انڈیا کے یومِ آزادی کے ویک اینڈ کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
فلم کی شوٹنگ اس وقت جاری ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اپریل کے اختتام تک مکمل کر لی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً دو ماہ کی پوسٹ پروڈکشن کے بعد فلم کو یومِ آزادی کے تہوار کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ فلم ’آوارپن‘ نے وقت گزرنے کے ساتھ ایک مضبوط مداحوں کی تعداد حاصل کر لی ہے، جب کہ اس کے گانے بھی شائقین میں بے حد مقبول اور لازوال حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔
فلم ’آوارپن ٹو‘ کے ہدایتکار نتن ککڑ ہیں، جب کہ فلم میں اصل البم کے دو مقبول گانوں کو نئے انداز میں شامل کیا گیا ہے، جو اس فلم کی خاص جھلک ہوں گے۔







