قرعہ اندازی کے مطابق دوسرے انعام کے لیے پانچ خوش نصیب افراد کے نام سامنے آئے ہیں، جن میں ہر ایک کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ دوسرے انعام جیتنے والے بانڈ نمبرز یہ ہیں: 293000، 811470، 721418، 473127 اور 659859

اس کے علاوہ متعدد افراد نے تیسرا انعام بھی حاصل کیا، جس کی مالیت 1,250 روپے فی کس ہے۔

یہ قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت جاری کردہ باقاعدہ انعامی بانڈ سیریز کا حصہ ہے، جس کے ذریعے سرمایہ کار اپنی سرمایہ کاری برقرار رکھتے ہوئے مختلف ادوار میں قرعہ اندازی میں شرکت کر سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق 200 روپے کے اگلے قرعہ اندازی 15 جون کو کراچی، 15 ستمبر کو مظفرآباد اور 15 دسمبر کو پشاور میں ہوں گے۔

حکومتی شیڈول کے مطابق دیگر انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیوں میں 750 روپے بانڈ، 15 اپریل کو کوئٹہ، 15 جولائی کو لاہور اور 15 اکتوبر کو راولپنڈی 1500 روپے بانڈ، 15 مئی کو سیالکوٹ، 17 اگست کو فیصل آباد اور 16 نومبر کو حیدرآباد اور 100 روپے بانڈ، 15 مئی کو حیدرآباد، 17 اگست کو ملتان اور 16 نومبر کو فیصل آباد ہوں گی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنے کا دعویٰ

مزید برآں پریمیم انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی سال بھر جاری رہے گی، 40 ہزار روپے پریمیم بانڈ: 10 مارچ راولپنڈی، 10 جون مظفرآباد، 10 ستمبر سیالکوٹ، 10 دسمبر لاہور، 25 ہزار روپے پریمیم بانڈ: 10 مارچ ملتان، 10 جون پشاور، 10 ستمبر کوئٹہ، 10 دسمبر کراچی کے ہیں۔

حکام کے مطابق اگر قرعہ اندازی کی کوئی تاریخ سرکاری تعطیل کے دن آئے تو اسے اگلے ورکنگ ڈے پر منعقد کیا جائے گا۔