انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی کارکن اور کاروباری شخصیت سنگیتا سورنالنگم نے ریاست تمل ناڈو  کے ضلع چینگلپٹو  کی عدالت میں درخواست جمع کراتے ہوئے شادی کے باقاعدہ خاتمے کی استدعا کی ہے۔

انہوں نے عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ طلاق کے بعد انہیں مستقل نان و نفقہ فراہم کیا جائے اور وہ ازدواجی گھر میں ہی رہائش جاری رکھنے کی اجازت رکھیں۔

رپورٹس کے مطابق وجے اور سنگیتا کی شادی کو طویل عرصہ گزر چکا ہے اور اس دوران ان کے ہاں دو بچے بھی پیدا ہوئے۔ تاہم تاحال اس درخواست پر اداکار کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث شوبز اور سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب وجے ان دنوں اپنی آئندہ تامل فلم جنا نیاگن کی ریلیز کے منتظر ہیں، جسے ان کے فلمی کیریئر کی آخری فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد وہ اپنی سیاسی جماعت ملگا ویٹری کژگم کے پلیٹ فارم سے آئندہ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں باقاعدہ سیاسی میدان میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔