آج سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، جس میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو مبینہ طور پر چھپ کر ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ ہانیہ عامر نے مایوں کی تقریب کی مناسبت سے پیلا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ہاتھوں میں گجرے پہنے ہوئے ہیں، جب کہ عاصم اظہر سیاہ لباس میں خوشی سے جھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔
دونوں کے چہروں پر خوشی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے اور وہ ایک ساتھ نہایت پرجوش انداز میں ڈانس کر رہے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آنا شروع ہو گئے، جن میں زیادہ تر صارفین نے دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ اب تو شادی پکی ہے، جب کہ کچھ نے ہانیہ عامر کے گزشتہ دنوں کہے گئے جملے کو دہرایا کہ نکاح جمعہ کے بعد ہوگا۔





