حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب شازیہ منظور سے اس واقعے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے علیزے شاہ کو نہیں گرایا۔
شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ میں نے علیزے شاہ کو نہیں گرایا، وہ خود ہی گر گئی تھیں۔ بھلا اتنی خوبصورت لڑکی کو گرانے کا دل کس کا کرے گا؟ اس دن وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور شاید انہیں نظر لگ گئی تھی۔
گلوکارہ نے مزید کہا کہ پرفارمنس جاری تھی لیکن علیزے شاہ کے گرنے کے لمحے کو لوگوں نے غیر ضروری طور پر انجوائے کیا، جسے غلط رنگ دیا گیا۔
Shazia Manzoor breaks silence on viral aleezay shah fall, calls her a mishap and she loves her#rasala #viralvideo #foryou #explore #pakistanicelebrities pic.twitter.com/K2oTTWE3Z5
— RASALA.PK (@rasalapk) January 27, 2026
انٹرویو کے اختتام پر شازیہ منظور نے علیزے شاہ کے لیے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ ان کے دل میں اداکارہ کے لیے کوئی منفی جذبہ نہیں۔
یاد رہے کہ علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ سال 2021 میں ایک فیشن شو کے دوران ریمپ واک کے موقع پر علیزے شاہ، گلوکارہ شازیہ منظور کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے گر گئی تھیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
بعد ازاں علیزے شاہ نے اس واقعے کا الزام شازیہ منظور پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلوکارہ نے انہیں جان بوجھ کر اسٹیج پر گرایا، تاہم اس وقت شازیہ منظور کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔






