انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کاسٹنگ ڈائریکٹر اور فلم ساز مکیش چھابڑا نے حالیہ انٹرویو میں فلم سے متعلق دلچسپ حقائق سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ جب پہلی مرتبہ اکشے کھنہ کو فلم کی آفر کے لیے فون کیا گیا تو اداکار کا ردعمل خاصا غیر متوقع تھا۔
مکیش چھابڑا کے مطابق فلم کی پیشکش سننے کے بعد اکشے کھنہ کا پہلا جملہ تھا کہ تم پاگل ہو گئے ہو کیا؟ جس کے بعد اداکار نے ابتدائی طور پر فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ بعد ازاں اکشے کھنہ کے ساتھ تفصیلی نشست ہوئی، کردار اور کہانی پر گفتگو کی گئی، جس کے بعد اداکار فلم میں کام کرنے پر آمادہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ فلم ’دھریندر‘ پاکستان کے علاقے لیاری میں ہونے والی گینگ وار کے پس منظر پر بنائی گئی ہے، جس میں اکشے کھنہ نے لیاری گینگ وار کے بدنام کردار رحمان ڈکیت کا کردار ادا کیا ہے۔






