انٹرویو کے دوران گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس نے محبت، رشتوں اور والدین بننے کے تجربے پر کھل کر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ محبت اکثر شرائط کے ساتھ آتی ہے، لیکن جب آپ کے بچے ہوں تو ایسا ممکن نہیں رہتا، کیونکہ والدین بننے کے بعد رشتے ایک نئی ذمہ داری اور سمجھ بوجھ کا تقاضا کرتے ہیں۔
گیبریئیلا نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ وہ صرف اس لیے ارجن کے قریب آئیں کیونکہ وہ خوبصورت ہیں اور امید ظاہر کی کہ ارجن نے بھی ان کے بارے میں صرف ظاہری خوبصورتی کی بنیاد پر فیصلہ نہیں کیا ہوگا۔
Actor Arjun Rampal and fashion designer Gabriella Demetriades have confirmed their engagement. They opened up about the new phrase of their relationship on Rhea Chakraborty s podcast.#saasbahauurbetiyaan #sbbxtra #arjunrampal #gabriellademetriades #dhurandhar pic.twitter.com/4OzsJoGcBC
— SBB-Aajtak (@ATSBB) December 14, 2025
اس موقع پر ارجن رامپال نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ ابتدا میں گیبریئیلا کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے تھے، تاہم بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ان کی شخصیت میں خوبصورتی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے، جس نے انہیں مزید قریب کر دیا۔
اسی گفتگو کے دوران گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس نے کہا کہ وہ اس وقت شادی شدہ نہیں ہیں، جس پر ارجن رامپال نے فوراً وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں منگنی کر چکے ہیں۔ ارجن کے اس انکشاف پر انٹرویو کی میزبان ریا چکرورتی بھی حیران رہ گئیں۔
واضح رہے کہ ارجن رامپال اور گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس 2018 سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتۂ ازدواج سے قبل رفاقت میں ہیں اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔ یہ جوڑا انڈین شوبز انڈسٹری میں ایک مضبوط اور متوازن تعلق کی مثال سمجھا جاتا ہے۔





