خبر رساں نشریاتی ادارے بزنس ریکارڈر کے مطابق وزارت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ایس آر او 760(I)/2025 مورخہ 6 مئی 2025 کو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ای سی سی کی منظوری اور بعد ازاں وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد سامنے آیا ہے۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے وزارت نے بتایا کہ ایس آر او 760(I)/2013 مورخہ 2 ستمبر 2013 کے تحت معطلی کی مدت کو بھی منسوخی کے مطابق معاف کر دیا گیا ہے، جس سے برآمدی عمل کو پھر سے واضح اور نپی تلی سمت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے نے سونے کے کاروبار میں نئی جان ڈال دی ہے۔ ایک ایسا شعبہ جو طویل عرصے سے پالیسی کے ابہام کا شکار تھا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ حکم نامہ بروقت راحت ثابت ہوگا، کیونکہ سونے کی تجارت مستحکم پالیسیوں اور واضح مدتوں پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔

واضع رہے کہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے کے بعد مارکیٹ میں سرگرمیاں دوبارہ تیز ہوں گی اور برآمدی شعبہ آنے والے مہینوں میں کاروبار کے لیے نئی رفتار اور حوصلہ حاصل کرے گا۔