اسی طرح 10 گرام سونا بھی سات ہزار 116 روپے اضافے کے ساتھ تین لاکھ 79 ہزار 854 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی 228 روپے بڑھ کر 5 ہزار 662 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 83 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 207 ڈالر ہوگئی۔
واضع رہے کہ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی کی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کا رجحان قیمتی دھاتوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔






