پولیس رپورٹ کے مطابق ریحان بٹ نامی شخص اور اس کے ساتھ تین نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل اسد موقع پر شہید ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی شفیق آباد اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات پولیس کی جانب سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔







