رجب بٹ نے دسمبر 2024 میں ایمان بٹ سے شادی کی تھی اور 2025 میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔ وہ اس وقت بیٹنگ ایپس کے فروغ کے الزامات کے تحت مقدمات کا سامنا کر رہے تھے تاہم اسی دوران وہ برطانیہ منتقل ہوگئے۔
چند روز قبل متعدد خواتین نے الزام عائد کیا کہ ان کے رجب بٹ کے ساتھ ناجائز تعلقات رہے، جن میں سے بعض تعلقات شادی کے بعد بھی جاری رہے۔ ان الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے۔
اسی دوران رجب بٹ کی والدہ نے ایک ویڈیو پیغام میں بیٹے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی دکھ ہوا جب انہوں نے بیٹے کا ولاگ دیکھا، جب رجب نے اپنے تعلقات کا اعتراف کیا تو مجھے افسوس ہوا، مگر میں جانتی ہوں کہ ہر انسان کا ایک ماضی ہوتا ہے۔ ہمیں ان لوگوں کو معاف کردینا چاہیے جو سچے دل سے توبہ کرتے ہیں۔ اللہ بہت مہربان ہے اور خلوص دل سے توبہ کرنے والوں کو معاف کردیتا ہے۔
مزید پڑھیں: حکومت جنازوں میں کھانے پینے پر پابندی لگائے، جینا نہیں تو مرنا ہی آسان بنادیں، بلال قریشی
رجب بٹ کی والدہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ کئی صارفین نے کہا کہ یہ ایک روایتی دیسی ماں کا رویہ ہے، جو بیٹے کی غلطیوں کا دفاع کرتی ہے، جب کہ دیگر نے ان کے موقف کو ماں کی فطری محبت قرار دیا۔






