شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر فلم کا پہلا فِرسٹ لک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا کہ ڈر نہیں، دہشت ہوں، ہیش ٹیگ کنگ ٹائٹل ریویل، ہیش ٹیگ کنگ (#KING #KingTitleReveal) اب آؤٹ ہے، سینما گھروں میں 2026 میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔
پوسٹر میں شاہ رخ خان ایک خطرناک اور دبنگ روپ میں نظر آرہے ہیں۔ چہرے پر خون کے نشانات، سفید بال اور تیز نگاہوں کے ساتھ ان کا انداز مداحوں کے دلوں پر چھا گیا ہے۔ مداح بےچینی سے ان کی اس بولڈ واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔
واضح رے کہ فلم کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جنہوں نے اس سے قبل شاہ رخ خان کے ساتھ سپر ہٹ فلم پٹھان بنائی تھی۔ فلم کی کاسٹ میں رانی مکھرجی، ابھیشیک بچن، ارشد وارثی، دیپیکا پڈوکون، سُہانا خان، جائدیپ اہلوت اور ابھے ورما شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار نے اپنی سالگرہ سادگی سے علی باغ کے فارم ہاؤس میں منائی۔ تاہم، سوشل میڈیا پر فلم کنگ کا ٹیزر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔
سالگرہ سے ایک دن قبل شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے لیے ایک اچانک ہیش ٹیگ آسک ایس آر کے سیشن بھی رکھا، جس میں انہوں نے فالوورز کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی پہلی فلم The Bads of Bollywood کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں۔






