مشہور ویب سیریز ڈزنی پلس کے تحت ریلیز ہونے والے پرسی جیکسن اولمپین کے دوسرے سیزن کی تشہیر کے لیے لاس اینجلس کے مشہور چوراہے ہالی ووڈ اور وائن پر ایک بل بورڈ نصب کیا گیا ہے، مگر یہ کوئی عام بل بورڈ نہیں بلکہ ایک مکمل واٹر انسٹالیشن ہے جو پانی، دھند اور فواروں سے مزین، جو دیکھنے والوں کو فوراً اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔
INSANE and CRAZIEST Billboard we have ever seen in our life!!! 🤯🤯🤯😱🤯
— Attractions 360° (@SoCal360) December 4, 2025
Tidal wave of Water comes out of the billboard for Disney Percy Jackson and the Olympians 💦 💧 pic.twitter.com/rnioBnBLDM
یہ بل بورڈ ایک فنکشنل واٹر ٹینک کی مانند ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں مسلسل بہتے پانی کے ساتھ چھوٹے فوارے اور دھند کے اثرات بھی شامل کیے گئے ہیں۔
جب اس پر سیزن ٹو کا ٹریلر چل رہا ہوتا ہے، تو پانی بہہ کر سڑک کی جانب نکلتا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دریا کی ایک چھوٹی لہر واقعی وہاں موجود ہو۔ اس نئے تشہیری انداز نے بل بورڈ کو ایک جامد اشتہار سے ہٹ کر ایک جذباتی اور جاندار تجربہ بنا دیا ہے۔
یہ انوکھا اشتہاری تجربہ دیکھنے والوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا۔ لوگ رک کر ویڈیوز بنا رہے ہیں، تصاویر لے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اسے تخلیقی بل بورڈ، حقیقت اور فینٹسی کا ملاپ اور سب سے پاگل اشتہار کہتے ہوئے سراہ رہے ہیں۔
تاہم، ہر شاندار خیال کو بلا تنقید قبول کرنا بھی درست نہیں۔ کچھ صارفین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر تشہیر اتنی متاثر کن اور مہنگی ہے، تو سیریز خود بھی اُس معیار کی ہونی چاہیے۔
Now we want to watch Disney Percy Jackson and the Olympians pic.twitter.com/L5Ak51wi1V
— Attractions 360° (@SoCal360) December 4, 2025
اُن کے مطابق صرف ایک دیدہ زیب بل بورڈ کافی نہیں، کہانی، اداکاری، پروڈکشن ویلیو اور مواد کی گہرائی بھی ویسی ہونی چاہیے جیسی اس تشہیر نے توقع جگائی ہے۔
پرسی جیکسن اینڈ دی اولمپئن، سیزن ٹو، مصنف رِک ریوڈان کے ناول دی سی آف مونسٹرز پر مبنی ہے جو 10 دسمبر 2025 کو ڈزنی پلس پر ڈیبیو کرنے جارہا ہے۔
اس نئے سیزن کےلیے یہ بل بورڈ بالکل مناسب پیش لفظ ثابت ہو رہا ہے کیونکہ اس کا ماحول، پانی کے فوارے، دھند کے اثرات اور روشنیاں، بالکل سیریز کی تھیم یعنی یونانی دیوتاؤں اور سمندر کی مہم کے ماحول سے میل کھاتا ہے۔





