برطانوی اخبار میل آن سنڈے کے مطابق، اسٹرینجر تھنگز کا پانچواں اور آخری سیزن اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے جا رہا ہے، تاہم براؤن نے نئی اقساط کی شوٹنگ سے قبل ہاربر کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔
ذرائع کے مطابق، براؤن کی جانب سے دائر کردہ شکایت میں درجنوں صفحات پر مشتمل الزامات شامل تھے اور اس پر ہونے والی اندرونی تحقیقات کئی ماہ تک جاری رہیں۔ اگرچہ ان الزامات میں جنسی نوعیت کی کوئی شکایت شامل نہیں تھی، تاہم ہاربر کو شو کے سیٹ پر اپنے رویے کے حوالے سے انکوائری کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ ہاربر سیریز میں پولیس چیف جم ہوپر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو الیون یعنی ملی بوبی براؤن کے کردار کو گود لیتا ہے۔
نیٹ فلکس نے اس حوالے سے کسی بھی تبصرے سے گریز کیا، تاہم اخبار کا کہنا ہے کہ ہاربر کی سابق اہلیہ اور گلوکارہ لِلی ایلن جن کے نئے البم ویسٹ اینڈ گرل میں ان کے بریک اپ کا ذکر ہے۔انہوں نے مبینہ طور پر اس پوری انکوائری کے دوران ان کے ساتھ تھیں۔
So… case closed? 👀
— FirstCuriosity (@FirstCuriosity) November 2, 2025
Millie Bobby Brown and Davoid Harbour still follow each other on Instagram. Pretty much confirms there was never any real issue between them. https://t.co/bcpbLg4Nad pic.twitter.com/Ah9FDC1EYa
دوسری جانب، ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک فرسٹ کیوریوسٹی نامی اکاؤنٹ نے نشاندہی کی ہے کہ براؤن اور ہاربر اب بھی ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسٹرینجر تھنگز کے آخری سیزن کی پہلی قسط 26 نومبر کو ریلیز ہوگی۔ یہ سیزن مجموعی طور پر آٹھ اقساط پر مشتمل ہے، جو تین حصوں میں نشر کیا جائے گا، پہلا حصہ 26 نومبر، دوسرا 25 دسمبر اور فائنل ایپی سوڈ 31 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔






