غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈین میک گرتھ کا انتقال 14 نومبر کو ہوا۔ ان کی بہن گیل میک گرتھ گارابedian نے تصدیق کی کہ ان کی موت فالج کے باعث ہوئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم نے کل اپنے ناقابلِ یقین بھائی ڈینی کو کھو دیا۔ وہ بہت خاص انسان تھے، ایک بہترین بیٹا، بھائی، چچا اور دوست۔ ہمارے دل ٹوٹ چکے ہیں۔
ڈین میک گرتھ 20 جولائی 1964 کو بروکلین میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ریجس ہائی اسکول اور ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، جہاں وہ ’’ہارورڈ لیمپون‘‘ کے نائب صدر رہے اور تھیٹر ڈائریکٹر کے طور پر بھی سرگرم رہے۔
ڈین میک گرتھ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1991 میں ’’سنیچر نائٹ لائیو‘‘ (ایس این ایل) سے کیا جہاں وہ ایڈم سینڈلر اور کرس فارلے کے ساتھ کام کرتے رہے۔ انہیں 1992 میں ایس این ایل کے لیے ایمی نامزدگی بھی ملی۔
بعد ازاں انہوں نے 1997 کے مشہور سمپسنز ایپی سوڈ “Homer’s Phobia” لکھا، جس نے ایمی ایوارڈ جیتا۔ یہ ایپی سوڈ جان واٹرز کی بطور مہمان شرکت اور ہم جنس پرستی کے خلاف نفرت کی مذمت کرنے والے پیغام کے باعث GLAAD سمیت کئی تنظیموں سے داد وصول کرچکا ہے۔
دیگر نمایاں Simpsons اقساط میں ٹائم اینڈ پنیشمنٹ،بارٹ آف ڈارکنس، ٹری ہاؤس آف ہارر پارٹ چہارم اور Boy-Scoutz ’n the Hood کے وہ مصنف ہیں۔ وہ شوز کے لیے 50 سے زائد اقساط لکھ چکے تھے، جب کہ 20 سے زیادہ اقساط میں پروڈیوسر بھی رہے۔
ڈین میک گرتھ نے گریوٹی فالز، کنگ آف دی ہِل اور دی پی جےیز کے لیے بھی لکھا، جب کہ متعدد شوز میں پروڈیوسر کی حیثیت سے کام کیا۔ انہوں نے Sammy اور Muppets Tonight کے اسکرپٹس بھی لکھے۔
ڈین میک گرتھ کے پسماندگان میں ان کی والدہ ایلینور، بھائی مائیکل اور ان کی اہلیہ کیرولین، بھائی پیٹر، بہن گیل، بھانجا ڈلن اور بھانجیاں کائلی اور ایما شامل ہیں۔ خاندان نے کہا ہے کہ پھول بھیجنے کے بجائے ڈین کے پسندیدہ ادارے ریجس ہائی اسکول کو عطیات دیے جائیں۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں ’’دی سیمپسنز‘‘ کے ایک اور تجربہ کار مصنف اسٹیو پیپون بھی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، جو دل کی ایک نایاب بیماری میں مبتلا تھے۔ وہ ’’The Wild Thornberrys‘‘ کے شریک تخلیق کار بھی تھے اور انہوں نے بھی Simpsons کے لیے ایمی جیتا تھا۔
شائقین اور ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر ڈین میک گرتھ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔






