انڈین میڈیا کے مطابق ممبئی ایئرپورٹ پر فلم پتی پتنی اور پنگا کی شوٹنگ کے لیے پہنچنے والی راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیان دیا، اداکارہ کے اس بیان پر موقع پر موجود فوٹوگرافرز قہقہوں میں پھوٹ پڑے۔ ایک فوٹوگرافر نے جب مذاقاً کہا کہ ٹرمپ تو نریندر مودی کو تنگ کر رہے ہیں، تو راکھی نے فوراً جواب دیا کہ میرے سے پنگا مت لو۔
بعد ازاں راکھی ساونت جذباتی ہو گئیں اور بتایا کہ والدین کے انتقال کے بعد میں ذہنی دباؤ کا شکار تھی، اسی لیے انڈیا چھوڑ کر دبئی چلی گئی تاکہ زندگی نئے سرے سے شروع کر سکوں، میں سب سے چھپنا چاہتی تھی، اسی لیے دبئی گئی۔
ذرائع کے مطابق راکھی ساونت نے دبئی میں ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے اور وہ وہاں ایک نئے پروفیشنل سفر کا آغاز کر چکی ہیں، جس میں اداکاری کی اکیڈمی بھی شامل ہے جو وہ العکرامہ میں کھولنے جا رہی ہیں۔
دوسری جانب ان کی ذاتی زندگی بدستور تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ وہ اپنے سابق شوہر عادل خان درّانی کے ساتھ گھریلو تشدد، مالی بدعنوانی اور بلیک میلنگ کے مقدمات میں الجھی رہیں۔ عادل خان نے بھی راکھی پر املاک میں دھوکا دہی اور نجی ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات لگائے تھے۔
اداکارہ نے وضاحت دی کہ دبئی منتقلی کا مقصد قانونی معاملات سے بچنا نہیں بلکہ نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔ میری اکیڈمی کا مقصد مشرق وسطیٰ کے ان نوجوانوں کو تربیت دینا ہے جو بالی وُڈ میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت اپنی مزاحیہ باتوں اور کھلے انداز کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں اور اس بار بھی ان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو والد قرار دینے والا بیان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔






