انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ 13 نومبر کو اس وقت پیش آیا جب سنی دیول اپنے والد دھرمیندر کی تیمارداری کے بعد گھر سے باہر نکل رہے تھے، اسی دوران میڈیا نمائندوں نے ان کی ویڈیوز اور تصاویر بنانا شروع کردیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول میڈیا نمائندوں پر برہم ہو کر انہیں مخاطب کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں، تم لوگوں کو شرم نہیں آتی؟

اداکار نے مزید کہا کہ میڈیا کو کسی کے ذاتی دکھ یا خاندانی معاملات میں دخل نہیں دینا چاہیے۔

غصے کے باوجود انہوں نے ہندو رسومات کے مطابق ہاتھ جوڑ کر میڈیا نمائندوں کو سلام بھی کیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق 11 نومبر کو افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دھرمیندر دوران علاج چل بسے ہیں، تاہم اگلے روز انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔

سنی دیول والد کی عیادت کے لیے گھر پہنچے تھے، جہاں سے واپسی پر میڈیا کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا، جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین کی رائے تقسیم ہے  کچھ نے سنی دیول کے ردِعمل کو درست قرار دیا، جب کہ دیگر نے کہا کہ عوامی شخصیات کو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔