سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے رشمیکا مندانا نے ڈیپ فیک ویڈیوز اور بے بنیاد، نامناسب مواد کی بڑھتی ہوئی تعداد پر شدید ردِ عمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ اے آئی بے شک ترقی کا ایک طاقتور ذریعہ ہے لیکن اسے فحش مواد، جھوٹی ویڈیوز اور ہراسانی کے لیے استعمال کرنا معاشرے میں اخلاقی زوال کی واضح علامت ہے۔
اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال نہ صرف اداکاراؤں بلکہ عام خواتین کی ساکھ، عزت اور ذہنی سکون کو متاثر کرتا ہے۔
انہوں نے لکھاکہ یاد رکھیں کہ انٹرنیٹ ہمیشہ حقیقت کا آئینہ نہیں ہوتا، ہمیں اس کے غلط استعمال سے اوپر اٹھنا ہوگا اور اے آئی کو ایک محفوظ، معزز اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔
“When truth can be manufactured, discernment becomes our greatest defence.”
— Rashmika Mandanna (@iamRashmika) December 3, 2025
AI is a force for progress, but its misuse to create vulgarity and target women signals a deep moral decline in certain people.
Remember, the internet is no longer a mirror of truth. It is a canvas where…
رشمیکا مندانا کا کہنا تھا کہ جو افراد خواتین کو نشانہ بناتے ہیں اور غیر اخلاقی مواد بناتے ہیں، انہیں سخت اور ناقابلِ معافی سزا ملنی چاہیے تاکہ اس رجحان کو روکا جا سکے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر کے آفیشل ہینڈل کو بھی ٹیگ کیا اور متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ نومبر 2023 میں رشمیکا مندانا کی ایک ایڈیٹ شدہ ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں کسی دوسری خاتون کا جسم استعمال کرتے ہوئے انہیں انتہائی بولڈ لباس میں دکھایا گیا تھا۔ اس واقعے نے نہ صرف اداکارہ بلکہ انڈسٹری بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔





