اسٹیٹ بینک کے مطابق 26 دسمبر کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 15 ارب 91 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

ترجمان کے مطابق اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 5 ارب 9 کروڑ 71 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔